حیدرآباد۔16۔اپریل(اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ نے آج دو ٹوک انداز میں کہا کہ بی جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی کو میڈیا غیر ضروری کوریج دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16مئی
کے بعد سب کچھ عوام کے سامنے واضح ہو جائیگا۔ انہوں نے آج اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی کے آج دورہ کریم نگر کے موقع پر شمس آباد طیرانگاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی تلنگانہ کے ساتھ ساتھ سیما آندھرا میں بھی انتخابی ریلے۹وں سے مخاطب ہونگے۔